7 اکتوبر 2014 - 05:50
دنیا بھر میں عید کے رنگ

دنیا بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش جذبے کے ساتھ منائی گئی، اس موقع دنیا کے مختلف ممالک میں عید کے کچھ مناظر پیش خدمت ہیں۔

افغان دارالحکومت کابل کی مسجد شاہِ دو شمشیرہ میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد لوگ ایک دوسرے سے بغلگیر ہو کر عید کی مبارکباد دے رہے ہیں

بوسنیا کے شہر تزلا کی مسجد ترالی بیگ میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد مسلمان ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہوئے

کراچی کے کینٹ اسٹیشن سے پشاور روانہ ہوتے ہوئے ایک خاتون ہاتھوں میں لگی مہندی دکھا رہی ہیں، عید کے موقع پر پاکستان بھر سے لوگ عید منانے کے لیے اپنے اپنے آبائی علاقوں کو جاتے ہیں

البانیہ میں مسلمان ترانہ کی مرکزی شاہراہ پر عیدالاضحیٰ کی نماز کے اجتماع میں شریک ہیں

افغان دارالحکومت کابل کی مسجد شاہِ دو شمشیرہ میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد ایک شخص خداوند تعالیٰ کے حضور دعا مانگ رہا ہے

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے نواح میں واقع افغان مہاجرین کے کیمپ میں نماز عید ادا کی جا رہی ہے

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں مسلمان قربانی کا فریضہ ادا کرتے گائے ذبح کر رہے ہیں۔

افغان دارالحکومت کابل کی مسجد شاہِ دو شمشیرہ میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی جا رہی ہے

فلسطینی شہری مسجد اقصیٰ میں گروپ فوٹو کھنچوا رہے ہیں

بوسنیا کے شہر تزلا کی مسجد ترالی بیگ میں مسلمان امام میرم دجولووک کی امامت میں نماز عید ادا کر رہے ہیں۔

فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ایک جوڑا منیٰ میں اپنی تصویر لیتا ہوا

ایک فلسطینی خاتون نماز عید کی ادائیگی کے لیے غزہ شہر میں واقع مسجد الاقصیٰ آمد کے موقع اپنی تصویر کھینچ رہی ہیں

فلپائن کے شہر منیلا کی مسجد بلو میں ایک خاتون دعا مانگتے ہوئے اپنی بہن کی تصویر کھینچ رہی ہیں۔

.......

/169